ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرینگرکے کئی علاقوں میں تعطل 

سرینگرکے کئی علاقوں میں تعطل 

Fri, 13 Oct 2017 21:31:58    S.O. News Service

سرینگر ،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مو تراشی کے بڑھتے واقعات کو لے کر علیحدگی پسند مشترکہ قیادت کی طرف سے پر امن بند کے اعلان کے پیش نظر کشمیر میں تعلیمی ادارے مسلسل دوسرے دن بھی بند رہے ، وہیں سری نگر کے کچھ علاقوں میں عوامی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ نوہٹہ ، خان یار ، رین واڑی ، ایم اے آر گنج ، سفاکہ دل پولیس تھانہ علاقہ کے تحت علاقوں میں احتیاطا پابندی لگائی گئی ہے۔ کرال خورد اور میسوما تھانہ حلقہ میں بھی جزوی طور پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ کشمیر کے ڈویزنل کمشنر بصیر خان نے بتایا کہ تعلیمی ادارے دوسرے دن بھی بند رہے۔کشمیر یونیورسٹی میں بھی آج کلاسیں معطل رہیں اگرچہ امتحانات طے پروگرام کے مطابق اختتام پذیر ہوئے ۔ علیحدگی پسند مشترکہ قیادت نے وادی میں خواتین کے ساتھ پیش آ رہے چوٹی کاٹنے کے واقعات کے خلاف پرامن مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔ واضح ہو کہ اب تک چوٹی کاٹنے کی 100سے زیادہ واقعات رونما ہو چکے ہیں؛ لیکن ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی کسی کو اس معاملے میں گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے ۔ پولیس نے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر مجرم کی گرفتاری کے لئے اطلاع دینے والے کو چھ لاکھ روپے کا انعام بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔


Share: